بزیادت با۔ یہ بیٹے ہیں اضب ذکوانی کے۔ اہل جزیرہ میں سے ہیں۔ ان کی حدیث عبداللہ بن یحیی ابن حارث بن اضبط نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)