ابن معاذ بن نعمان بن امراء القیس بن زید بن عبد الاشہل۔ اوسی اشہلی سعد بن معاذ کے بھائی ہیں صحابی ہیں۔ غزوہ بدر میں شریک تھے یہ تین بھائی تھے سعد اور حارث اور اوس۔ عروہ نے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عبد الاشہل سے جنگ بدر میں شریک تھے حارث بن معاذ بن نعمان کا نام بھی کہا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)