ابن مالک۔ ابو ہند حجام کے آقا تھے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ بعض اہل علم نے ان کا نام ہم سے بتایا ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ابو ہند ہی کانام حارث بن مالک تھا۔ ابو حوانہ نے جابر سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے (ایک مرتبہ) پچھنے لگوائے اور حجام کو اس کی مزوری دی ابو ہند نے جو بنی بیاضہ کے غلام تھے آپ کے پچھنے لگائے تھے ان کو ہر روز دیڈھ مزدوری دینا پڑتی تھی رسول خدا ﷺ نے ان کے آقا سے ان کی سفارش کی تو انھوں نے نصف معاف کر دیا۔ اس حدیث کو شعبہ اور ثوری اور شریک اور ابواسرائیل نے جابر سے روایت کیا ہے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ابو عبید کے غلام تھے اور بعض نے کہا ہے کہ بنی بیاضہ کے غلام تھے۔ اور اس حدیث کو اسحاق بن بہلول نے اپنا والد سے انھوں نے ورقاء سے انھوں نے جابرسے انوں نے شعبی سے انھوں نے ابن عباس سے رویت کیا ہے کہ ابو ہند نے جن کا نام حارث بن مالک تھا نبی ﷺ کے پچھنے لگائے تھے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور اس میں ابو ہند کے آقا کا ذکر نہیں ہے ابو ہند ہی کا نام حارث لکھاہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)