ابن معاویہ۔ جن کا ذکر صحابہ بن ہے عبدہ بن صامت کی حدیث میں حسن نے مقدام رہاوی سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ عبادہ اور ابو الدرداز اور حارث بن معاویہ بیٹھے ہوئے تھے ابو الدرورا نے کہا کہ تم میں سے کسی کو اس دن کا واقعہ یاد ہے جب رسول خدا ﷺ نے غنیمت کے اونٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر ہمیں نماز پڑھائی تھی عبادہ نے کہا ہاں مجھے یاد ہے پھر انھوں نے بیان کیا کہ کہ رسول خدا ﷺ نے غنیمت کے ایک اونٹ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھائی پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو اونٹ کی ایک میگنی کی طرف اشارہ کر کے آپ نے فرمایا کہ تمہارے مال غنیمت سے میرے لئے اس قدر بھی حلال نہیں جو اس میگنی کی برابر ہو سوا خمس کے جو وہ خمس بھی پھر تمہیں میں واپس جاتا ہے۔ اس حدیث کو ابو سلام اسود نے مقدام بن سعد مکرب کندی سے روایت کیا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ (یہ حدیث) حارث بن معاویہ کندی (سے مروی ہے) یہ حدیث بواسطہ مقدام کے حارث بن معاویہ سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا ہم سے عبادہ بن صامت نے بیان
کیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)