ابن قطن بن زابر بن کعب بن حصن بن علیم بن جناب بن ہبل بن عبداللہ بن کنانہ بن بکر بن عوف بن عذرہ ابن زید لات بن رفیدہ بن ثور بن کلب بن دبرہ۔ کلبی۔ نبی ﷺ کے حضور میں یہ اور ان کے بھائی حصن وفد بن کے گئے تھے حضرت نے ان دونوں کو یہ تحریر لکھ دی تھی بسم اللہ الرحمن الرہیمن من محمد رسول اللہ لحارثۃ و حصن ابنی قطن لاہل الموات من بنی جناب من الماء الجاری العشر و من العشری نصف العشر فی السنۃ فی عمائر کلب(٭ترجمہ بسم اللہ الرحمن الرہیم یہ تحریر ہے محمد رسول اللہ کی طرف س حارثہ اور حصن فرزندان قطن کے نام کہ قبیلہ بنی جناب کی افتادہ زمیں میں آب جاری سے جو چیز پیدا ہو اس پر ……… سے پیدا ہو اس پر نصف عشر ہے قبیلہ کلبکی تمام آبدی کا یہی حکم ہے) ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)