ابن وہب خزاعی۔ عبید اللہ بن عمر بن خطاب کے اکیافی بھائی ہیں۔ ان سے ابو اسحاق سبیعی نے اور معبدبن خالدجہنی نے روایتکی ہے۔ ہمیں اسماعیل بن عبید اللہ وغیرہ نے اپنی سند سے ابو عیسی یعنی محمدبن عیسی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیںابو نعیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں سفیان نے معبد بن خالد سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے میں نے حارثہ بن وہب خزاعی سے سنا کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے کیا میں تمہیں اہل دوزخ کے حالات نہ بتائوں ہر سرکش جواظ مغرور۔ یہ حدیث صحیح ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ ہواحظ کے معنی بعض لوگوں نے یہ بیان کئے ہیں کہ مال جمع کرے اور بخیل ہو اور بعض لوگوں نے یہ بیان کئے ہیں کہ فربہ حیلہ جو اور بعض لوگوں نے کہاہے پستہ قامت توندیل۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)