ابن زید۔ انصاری۔ بدری۔ محمد بن اسحاق مسیبی نے محمد بن فلیح سے انھوں نے موسی بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان لوگوں کے ذیل میں جو انصار کے قبیلہ بنی حارث بن خزرج سے شریک بدر تھے حارث بن زید بن ابی زہیر ابن امرء القیس کا نام بھی نقل کیا ہے۔ مسیبی کی روایت میں ان کا نام حارثہ ہی بتایا گیا ہے اور ابراہیم بن منذر کی روایت میں ان کا نام خارجہ ہے اور ابن اسحاقنے ایسا ہی کیا ہے۔ ابو نعیم نے ان کا تذکرہ یہیں لکھاہے اور ابن مندہ اور ابو عمر نے خارجہ کے نام میں ان کا ذکر لکھاہے اور یہی صحیح ہے اور پہلا قول وہم ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)