ابن مالک انصاری۔ حبیب بن عبد کی اولاد سے ہیں۔ بدر میں شریک تھے یہ محمد بن اسحاق کا قول ہے اس کو یونس بن بکیر نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے ابن مندہ نے بھی کہا ہے کہ جو لوگ حبیب بن عبد کی اولاد سے بدر میں شریک تھے ان میں حارث بن مالک بھی ہیں۔ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض وہم کرنے والوں نے یعنی ابن مندہ نے ان کا ذکر لکھاہے اور اس نے اپنا وہم محمد بن اسحاق کی طرف منسوب کر دیا ہے حالانکہ یہ وہم ہے صلحیح نام ان کا حبیب بن عبد حارثہ بن مالک ہے انھوں نے عبد کے اور حارثہ کے درمیان میں فصل کر دیا اور یہ بت فرض کر لی کہ حارث صحابی کا نام ہے حالانکہ ابن اسحاق نے جو کچھ لکھا وہ اس کے خلاف ہے جو ابن مندہ نے ان سے نقل کی اہے انھون نے ابراہیم بن سعید سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ابن اسحق سے ان لوگوں کے نام میں جو بنی حبیب بن عبد حارثہ بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج سے شہید ہوئے رافع بن معلی کا نام روایت کیا ہے پس شہید رافع ہیں اور وہ نبی حبیب بن عبد حارثہ سے ہیں اس وہم کرنے والے نے یہ سمجھا کہ شہید حارچہ ہیں بو نعیم نے کہا کہ یہ وہم ابن مندہ کو اس وجہ سے بھی پیدا ہوا کہ انھوں نے اپنی سند سے ابن لہیعہ سے انھوں نے ابو الاسود سے انھوں نے عروہ سے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے خاندان بنی بیاضہ سے بیعت عقبہ میں شریک تھے حارثہ بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج کا نام نقل کیا ہے۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ میں کہتا ہوں اس معاملہ میں حق ابو نعیم کی طرف ہے۔ اگرچہ ابن مندہ پر ابو نعیم کا ابراہیم بن سد سے اور انکا اپنے والد سے اور ان کا ابن اسحاق سے نقل کرنا حجت نہیں ہوسکتا کیوں کہ راوی ابن اسحاق سے اکثر اختلاف کرتے ہیں ہاں ابن مندہ پر وہ روایت ضرور حجت ہے جو یونس نے ابن اسحاق سے نقل کی ہے یونس نے ابن اسحاق سے یہ روایت نقل کی ہے ہمیں ابو جعفر عبداللہ بن احمد بن علی بغدادی نے اپنی سند سے یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدر کے ناموں میں نقل کر کے کہا ہے کہ انھوں نے کہا بنی حبیب بن عبد سے رافع بن معلی بن لوذان ہیں۔ کلبی نے ان کا نسب بیان کیا ہے اور کہا ہے رافع بن ملی بن لوذان بن حارث بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن زید مناہ بن حبیب بن عبد حارثہ بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج اور انھوں نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ رافع غزوہ بدر میں شریک تھے اس سے بھی ابو نعیم کے قول کی تائی دہوتی ہے واللہ اعلم۔ اس حدیث کو سلمہ بن فضل نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے اور شرکائے بدر کے ناموں میں کہا ہے کہ بنی حبیب بن عبد حارث بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج سے رافع بن معلی بن لوذان بن حارث بن زید بن عدی بن ثعلبہ بن زید مناہ بن حبیب بھی ہیں اس سے بی ابو نعیم کے قول کی تائید ہوتی ہے کہ ابن مندہ سے وہم ہوگیا ہے اور انھوں نے حارث بن مالک کو جو بنی حبیب بن عبد سے ہیں صحابی سمجھ لیا ہے حالانکہ وہ (کود صحابی نہیں ہیں بلکہ) صحابی کے دادا ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)