بن زیاد بن مالک بن عمرو بن عامر ثعلبہ بن غنم بن قیتبہ الباہلی جو قیس عیلان ہیں ان کی کنیت ابو جدید تھی ایک روایت میں انکا نام شریح مذکور ہے ان سے عکرمہ بن عمار نے روایت کی ہے ابن ماکولا نے انہیں یمامہ تحریر کیا ہے اور یمامہ کے رہنے والے سب بنو حنیفہ سے ہیں۔
ابو الفرج عیسیٰ بن محمود نے سحامی سے انہوں نے ابو سعد جر رودی سے انہوں نے ابو عمرو بن ہمدان سے انہوں نے ابو لعیلی موصلی سے انہوں نے عبد اللہ بن بکار سے انہوں نے عکرمہ بن عمار سے انہوں نے ہرماس بن زیاد سے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقعہ پر اونٹ کی پیٹھ سے لوگوں کو خطاب کرتے دیکھا۔
یعیش بن صدقہ بن علی نے باسنادہ احمد بن شعیب سے انہوں نے عبد الرحمان بن محمد بن سلام سے انہوں نے عمر بن یونس سے انہوں نے عکرمہ بن عمار سے انہوں نے ہرماس ن زیاد سے روایت کی کہ میں ابھی لڑکا ہی تھا کہ میں اپنے ہاتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بیعت کے لیے پھیلائے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کردیا تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔