ابن ایاس۔ دادا ہیں صفیہ اور دحیہ دختران علیہہ کے۔ بغوی نے ان کے اور حرملہ بن عبداللہ جدضر غامہ کے درمیان میں فرق بیان کیا ہے اور حافظ ابو نعیم وغیرہ نے ان دونوں کو ایک کر دیا ہے اور سب لوگوں نے ان دونوں کا ذکر لکھا ہے ابو احمد عکسری نے ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابو عمر کی طرح لکھاہے حرملہ بن ایاس عنبری اور بعض لوگ ان کو حرملہ بن عبداللہ ابن ایاس کہتے ہیں بنی مجفر بن کعب سے ہیں جو قبیلہ عنبر کی ایک شاخ ہے۔ اور یہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)