ابن ہوذہ بن خالد بن ربیعہ بن عمرو بن عامر ضحیا نامی ایک گھوڑا ان کے پاس تھا اس پر سوار ہوا کرتے تھے ربیعہ بن عامر بن صعصعہ کے
خاندانس ے ہیں۔ عمرو بن عامر بھائی ہیں بکاء کے بکاء کا نام ربیعہ ابن عمر ہے۔ نبی ﷺ کے حضور میں یہ اور ان کے بھائی خالد آئے تھے اور دونوں اسلام لائے تھے حضرت ان کے اسلام سے خوش ہوئے ان کا شمار (پہلے) مولفۃ القلوب میں تھا جب یہ دونوں اسلام لائے تو رسول خدا ﷺ نے قبیلہ خزاعہ کو ان کے اسلام کی بشارت لکھی تھی۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)