ابن مریط۔ سیف نے ان کو کتاب الفتوح میں ذکر یا ہے۔ انھوںنے کہا ہے ہ حرلہ بن مربطہ نیکوکار صحابہ میں تھے ان کو طبری نے ان لوگوں میں ذکر یا ہے جو عتبہ بن غزوان کے ستھ بصرہ میں تھے ان کو عتبہ نے اہل فارس سے لڑنے کے لئے میسان اور دست میسان کی طرف بھیجا تھا جو خوزستان کا علاقہ ہے۔ صحابی ہیں اور انھوں نے نبی ﷺ کی طرف ہجرت بھی کی تھی۔ عتبہ نے ان کے ہمراہ سلمی بن قین کو بھی بھیجا تھا وہ بھی مہاجرین میں سے تھے چار ہزار آدمی بنی تمیم اور رباب کے ان کے ہمراہ تھے یہ لوگ مقام جعرانہ اور نعمان میں اترے یہ دونوں مقامات نواحی عراق میں ہیں انھیں کے مقابل ین نوشجان اور قیومان دو مقام ہیں مقام درکا میں اہل فارس جمع ہوئے تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)