ابن عمرو سنتہ اسلمی۔ والد ہیں عبد الرحمن بن حرملہ کے منبع میں رہتے تھے۔ عبد الرحمن بن حرملہ نے یحیی بن ہند بن حارثہ اسلی سے انھوں نے حرملہ بن عمرو سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں اپنے چچا سنان بن سنہ کے ساتھ تھا میں نے رسول خدا ﷺ کو خطبہ پڑھتے دیکھا تو میں نے اپنے چچا سے پوچھا کہ آپ کیا فرما رہے ہیں انھوں نے کہا فرماتے کہ کنکریوں سے رمی جمار کرو اس حدیث کو عبدالرحمن بن حرملہ نے بہت لوگوں سے روایت کیا ہے منجملہ ان کے وہیب بن درداء اور در اور دی اور یحیی بن ایوب ہیں۔ یحیی بن ہند کے والد ہند بھی صحابی میں ہم ان کو ان کے مقام میں ان شاء اللہ تعالی زکر کریں گے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)