ایک روایت کے رو سے ان کا نام کیسان تھا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے عطاء بن سائب سے مروی ہے کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام کلثوم کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے فرمایا کہ مجھے ہرمز یا کیسان نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم صدقات کا مال نہیں کھاتے ایک روایت میں ان کا نام مہران یا میمون بھی بیان ہوا ہے۔
ابو احمد عسکری نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام کیسان، ہرمز ہی تھے ابن ابی خیشمہ وغیرہ نے ان کا ترجمہ اسی طرح بیان کیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ کیسان آل ابی طالب کے آزاد کردہ غلام تھے اور غزوۂ بدر میں موجود تھے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔