ابن معلی۔ انصاری۔ کنیت ان کی ابو سعید۔ خلیج بن سعید بن حارث بن معلی نے ان کا نام بیان کیا ہے۔ حفص بن عاصم نے ابو سعید بن معلی سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا سبع مثانی اور قرآن عظیم جو مجھ کو دیا گیا ہے اس سے مراد سورہ الحمد ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور کنیت کے باب میں ان شاء اللہ تعالی ان کا ذکر آئے گا۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)