بن جیش بن خالد بن اشعر یحییٰ بن یونس کہتے ہیں مجھے اس کا علم نہیں کہ آیا انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسّر آئی یا نہ لیکن ابو حاتم بن حبان کہتے ہیں کہ جناب ہشام کو حضور کی صحبت نصیب ہوئی۔ امام بخاری کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر سے سماع کیا اور یہ سب کچھ جعفر المتغفری کا بیان ہے۔
عبد اللہ بن یزداد نے ابو ادریس سے انہوں نے حزام بن ہشام بن حبیش بن اشعر نے اپنے والد سے سنا کہ ایک دفعہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک وادی میں ایک بادل کو آتے دیکھا تو فرمایا کہ یہ بادل نصر بن کعب کی بستی پر برسے گا۔
ایک روایت میں ہے کہ اشعر بنو حزام کا لقب ہے ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصر بن کعب کا نام اس وقت لیا تھا جب عمرو بن سالم الخزاعی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل مکّہ کی شکایت کی تھی اس کا ذکر ہم عمرو بن سالم کے ترجمے میں کر آئے ہیں ابو نعیم نے اس کا متن ہنیدہ بن خالد کے ترجمے میں بیان کیا ہے۔