ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ایک اور ہشام ہیں اور جفر نے ان کا نام لیا ہے اور باسنادہ عمران القطان سے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے زرارہ بن ابی اونی سے انہوں نے سعد بن ہشام سے انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کہ جس کا نام شہاب تھا کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ آج سے تمہارا نام ہشام ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے ممکن ہے وہ ہشام بن عامر ہوں جو سعد کے والد تھے۔