بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد الشمس القرشی عبشمی: یہ معاویہ کے ماموں تھے کنیت ابو حزیفہ اور نام ہشیم تھا ایک روایت میں مہشم مذکور ہے وہ اور ان کے آزاد کردہ غلام سالم ۱۱؍ ہجری میں جنگ یمامہ میں موجود تھے نیز وہ غزوۂ بدر کے مجاہدوں میں بھی شامل تھے چونکہ وہ کنیت سے زیادہ مشہور ہیں اس لیے ہم ان کا ذکر وہاں زیادہ تفصیل سے لکھیں گے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔