ابن عمرو بن عبد شمس بن عبدوو بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی۔ سہل اور سلیط اور سکران کے بھائی ہیں۔ رسول خدا ﷺ کے ارقم بن ابی الارقم کے گھر میں تشریف لے جانے سے پہلے اسلام لے آئے تھے سرزمیں حبش کی طرف دونوں ہجرتیں انھوں نے کی تھیں ایک قول کیموافق حبش کی طرف ہجرت کرنے والوں میں یہ سب سے پہلے تھے بدر میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک تھے۔ موسی بن عقبہ نے اور ابن اسحاق نے اور واقدی نے ان لوگوںکے نام میں جنھوں نے حبش کی طرف ہجرت کی اور غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے حاطب بن عمرو کا نما لکھاہے جو بنی عامر بن لوی میں سے تھے بعض لوگ ان کو ابو حاطب بھی کہتے ہیں کنیت میں ان شاء اللہ اس کا بیان ہوگا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)