ابن حارث بن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح جمحی۔سرزمیں حبش میں ان کی وفات ہوئی جب یہ وہاں ہجرت کر کے گئے تھے یہ وہاں جب گئے تھے تو ان کے ہمراہ ان کی بی بی فاطمہ بنت مجلل عامر یہ بھی تھیں وہیں ان سے ان کے دونوں بیٹے محمد اور حارث پیدا ہوئے۔ یہ ابو عمر کا قول ہے اور ابن مندہ نے ( اس طرح) لکھا ہے حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب انھوںنے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی اور ان کے ستھ ان کی بی بی فاطمہ اور ان کے دونوں بیٹے محمد اور حارث بھی تھے اور انھوں نے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی اور ان کے ساتھ ان کی بی بی فاطمہ اور ان کے دونوں بیٹے محمد اور حارث بھی تھے اور انھوں نے ابن اسحاق سے حبش کی طرف ہجرت کرنے والوں کے نام میں حاطب بن حارث بن مغیرہ ابن حبیب بن حذافہ جمحی کا نام بھی نقل کیا ہے مگر یہ وہم ہے جو بروایت یونس بن بکیر کے ابن اسحاق سے منقول ہے اور اسی کو ابن ہشام نے بکائی سے انھوں نے ابن اسحاق سے صحت کے ساتھ نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ حاطب بن حارث بن
معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ۔ سلمہ نے بھی ابن اسحاق سے ایسا ہی روایت کیا ہے ساید یہ وہم یونس سے ہوا ہے یا اور کسی راوی سے جو اس سند میں ہے واللہ اعلم ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)