ابن عمرو۔ سعدی۔ قبیلہ بنی سعد بن عمروبن تمیم سے ہیں ۔ بصرہ میں رہتے تھے یہ ابو عمر کا قول ہے اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ جذیم بن عمرو سعدی یہ نہیں بیان یا کہ یہ سعد بن عمرو کے خاندان سے ہیں۔ ہمیں ابو یاسر بن ابی عبہ نے اپنی مسند سے عبداللہ بن احمد بن حنبل سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں علی بن بحر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں جریر بن عبدالحمید نے مغیرہ سے انھوں نے موسی بن زیاد بن حذیم سعدی سے انھوں نے آپ کے والد سے انھوں نے ان کے دادا حذیم بن عمر سے نقل کر کے خبر دی کہ انھوں نے حجۃ الوداع میں نبی ﷺ کو دیکھا آپ فرما رہے تھے کہ اگاہ رہو تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری آبروئین تم لوگوں پر (ہمیشہ کے لئے اسی طرح) حرام ہیں جس طرح اس دن میں اس مہینے میں اس شہر میں گاہ رہو میں تبلیغ کرچکا سب لوگوں نے عرض کیا کہ ہاں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)