ابن حنیفہ بن حذیم۔ کنیت ان کی ابو حنظلہ حنفی۔ ان سے ان کے بیٹِ حنظلہ نے روایت کی ہے کہ ان کے دادا حنیفہ نے حنظلہ کا ہاتھ پکڑا اور
انھیں نبی ﷺ کے حضور میں لے گئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ میرے کئی بیٹے ہیں اور ان سب میں چھوٹا ہے حضرت نے ان کے لئے دعائے خیر کی حنظلہ کہتے تھے پھر رسول خدا ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ اللہ تمہیں اس لڑکے میں برکت دے۔ ابو حاتم نے ان کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ نواحی بصرہ کے اعراب میں سے تھے ۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)