یہ ایک دوسرے شخص ہیں عبدان نے ان کی حدیث ذکر کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ رسول خدا ﷺ نے صدقہ فطر کو روزہ دار کے لئے تمام لغو اور فحش باتوں سے پاکی کا سبب قرار دیا ہے جو شخص اس کو قبل نماز (عید) کے ادا کر دے اس کے لئے زکوۃ کا ثواب ہوگا اور جو شخص بعد نماز
کے ادا کرے ا کو (معمولی) صدقہ کا ثواب ہوگا ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)