ابن ابی حازم احمسی۔ والد ہیں قیس بن ابی حازم کے۔ ابو حازم کا نام عبد عوف بن حارث ہے۔ حازم اور ان کے بھائی قیس دونوں رسول خدا ﷺ کے زمانے میں مسلمان ہوچکے تھے مگر آپ کو یکھا نہیں۔ حازم جنگ صفین میں حضرت علی کے ہمراہ قبیلہ احمس اور بحیلہ کے جھنڈے کے نیچے شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)