ابن حرام اور بعض لوگ کہتے ہیں ابن حزام۔ خزاعی۔ عقیلی نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے۔ ان کی حدیث مدرک بن سلیمان بن عقبہ بن شبیب بن حازم نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا شبیب سے انھوں نے اپنے والد حازم سے روایت کی ہے کہ وہ نبی ﷺ کے حضور میں گئے حضرت ن پوچھا کہ تمہارا کیا نام ہے انھوں نے کہا حازم حضرت نے فرمایا نہیں بلکہ تمہارا نام مطعم ہے۔ ابو عمر نے ان کو خزاعی قرار دیا ہے اور ابن مندہ نے ان کو جذامی لکھا ہے۔ ابن مندہ وغیرہ نے (ان کے راوی کانام) مدرک بن سلیمان لکھا ہے اور دارقطنی اور عبد الغنینے بجائے مدرک بن سلیمان کے محمد بن سلیمان لکھا ہے۔ یہ ابن ماکولا کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)