ابن حرملہ بن مسعود۔ غفاری۔ بعض لوگ ان کو اسلمی کہتے ہیں ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے۔ ہمیں ابو الفرج یحیی بن محمود اصبہانی نے اپنی سند سے ابوبکر یعنی احمد بن عمرو بن ضحاک تک خبر دی وہ کہت یتھے ہم سے ابراہیم بن منذر حزامی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن معن نے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے خالد بن سعید نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے ابو نے جو حازم بن ابی حرملہ کے غلام تھے حازم بن حرملہ سے انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کر کے بیان کیا کہ آپ نے فرمای الا حول ولا قوۃ الا باللہ ایک خزانہ ہے جنت کے خزانوں میں سے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)