الحنفی: ان کا تعلق بنو عدی بن حنیفہ سے تھا ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی کہ ایک شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کی ڈاڑھی زرد رنگ کی تھی آپ نے فرمایا یہ اسلامی خضاب ہے تھوڑی دیر کے بعد ایک اور آیا جس کی ڈاڑھی کا رنگ سُرخ تھا فرمایا یہ ایمانی خضاب ہے انہوں نے زمانہ جاہلیت کو بھی پایا تھا تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے ابو عمر کہتے ہیں اس حدیث کا اسناد قوی نہیں۔