حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ان سے ابو الزبیر نے روایت کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا یا رسول اللہ میری ایک بیوی ہے جو کسی چھونے والے کے ہاتھ کو پاس نہیں آنے دیتی ابو موسیٰ نے مختصراً اس کا ذکر کیا ہے اور یہی الفاظ ہم ہشام رضی اللہ عنہ مولائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ہم یہ بھی لکھ آئے ہیں کہ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ بلاشبہ یہ لفظ اول الذکر کی تصحیف ہے۔