بن زید بن وابصہ: ابو یوسف یعقوب بن محمد صید لانی نے سہل بن عمار سے انہوں نے اپنے دادا عبد اللہ بن محمد سے روایت کی کہ جب ہمام بن زید بن وابصہ کوفے میں داخل ہوئے تو جس آدمی کے پاس سے گزرتے سلام کہتے مرد ہو یا عورت جوان ہو یا بچہ اور کہتے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سلام کو پھیلانے کا حکم دیا ہے ہمام کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک چادر اوڑھائی تھی اور لکڑی کا ایک پیالہ عطا فرمایا تھا لوگ اس پیالے میں پانی پیتے اور اس چادر کو تبرکاً چھوتے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور ابو عبد اللہ حاکم نے انہیں ان صحابہ میں شمار کیا ہے جو خراسان چلے گئے تھے۔