بن خالد الکنانی: علماء کا خیال ہے کہ انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ان کی حدیث کو ابو الزبیر نے جابر بن عبد اللہ سے مع اس واقعہ کے جو معاویہ کے ساتھ پیش آیا، ذکر کیا ہے۔ نہ معلوم یہ صاحب وہی ہیں یا کوئی اور ہم بعد میں پھر ان کا ذکر کریں گے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے میرے خیال میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے وہ ہیں جن کا ذکر ابن مندہ نے کیا ہے اور صرف اتنا لکھا کہ انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی مگر ان کا نسب نہیں لکھا ہاں ابو احمد عسکری نے ہوذہ کنانی کے ترجمے میں ان کے والد کا نام خالد لکھا ہے اور وہ حدیث بھی بیان کی ہے جو ابن مندہ نے ان کے ترجمے میں لکھی ہے کہ معاویہ نے ان سے دریافت کیا۔ آیا تم غزوۂ بدر میں شریک تھے انہوں نے جواب اثبات میں دیا کہ نہ ان کے خلاف کوئی بات ہوئی، اور نہ حق میں ابو موسیٰ لکھتے ہیں میں انہیں نہیں جانتا اور نہ جانتا ہوں کہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسّر آئی، یا نہ