بن عمرو بن یزید بن عمرو بن رباع بن عوف بن عمیرہ بن ہون بن اعجب بن قدامہ بن جرم بن ریان: بروایت کلبی و طبری، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ابن ماکولا نے ترجمۂ ریاح میں ان کا نسب ہوذہ بن عمرو بن یزید بن عمرو بن ریاح لکھا ہے نیز یہ تحریر کیا ہے کہ یہ بنو جرم بن ریان سے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے یہ ابن حبیب کا قول ہے۔