بن قیس بن عبادہ بن وہیم بن عطیہ بن زید بن قیس بن عامر بن مالک بن اوس انصاری: ان کے نسب میں اختلاف ہے عبد الوہاب بن ہبّہ اللہ نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد بن حنبل سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے علی بن ثابت سے انہوں نے عبد الرحمان بن نعمان بن ہوذہ انصاری سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوتے وقت خوشبو دار سُرمہ استعمال کرنے کا حکم دیا۔ یہ روایت صالح بن ازین نے علی بن ثابت سے انہوں نے عبد الرحمان بن معبد بن ہوذہ سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے بیان کی ایک روایت میں عبد الرحمان بن نضر بن ہوذہ آیا ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔