ان کا نسب مذکور نہیں، انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی مجالد نے شعبی سے روایت کی کہ معاویہ کے پاس ایک آدمی جس کا نام ہوذہ تھا آیا، معاویہ نے دریافت کیا اے ہوذہ کیا تم غزوۂ بدر میں شامل تھے اس نے جواب دیا۔ نہ نقصان نہ فائدہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے ابو نعیم کہتے ہیں کہ بقول بعض متاخرین انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب نہ ہوسکی کیا یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مشرف بہ اسلام ہوئے۔