بن مُغُفِل الغفاری: ابو نعیم نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے: ہُبیب بن عمرو بن مغفل بن واقعہ بن حرام بن غفار الغفاری ان کے والد کو مغفل اس لیے کہتے تھے کہ انہیں اپنے اونٹ کو داغ دینا بھول گیا تھا۔ انہوں نے بصرے میں سکونت اختیار کرلی تھی۔
ابو الفضل بن ابو الحسن مخزومی نے باسنادہ جو احمد بن علی تک پہنچتا ہے بتایا کہ ہارون بن معروف نے عبد اللہ بن وہب سے انہوں نے عمرو بن حارث سے انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے انہوں نے اسلم بن ابو عمر ان سے انہوں نےہبیب بن مغل سے سنا کہ انہوں نے محمد بن عُلْبتہ القرشی کو دیکھا کہ وہ اپنی ازار(دھوتی) کو زمین پر گھسیٹ رہے تھے ہبیب نے ان سے مخاطب ہوکر کہا میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ جو شخص اپنی ازار تکبر سے زمین پر گھسیٹتا ہے وہ اسے جہنم میں گھسیٹا ہے تینوں نے ذکر کیا ہے۔