بن قیس: ابو بکر بن ابو علی نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے اور انہوں نے باسنادہ ہشیم سے انہوں نے عبد الرحمٰن بن یحییٰ سے انہوں نے ہجیع بن قیس سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس آدمی کے دل میں یہ خواہش ہو کہ وہ حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ جناب مریم علیہما السلام کی زیارت سے فیض یاب ہو اسے ابو ذر رضی اللہ عنہ کو دیکھ لینا کافی ہوگا ابن ابو حاتم کہتے ہیں کہ جناب ہجیع، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اور ابراہیم نخعی سے مرسل حدیث بیان کرتے ہیں ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔