ابن اوس۔ ان کی اولاد تھی اور ایک کتاب ان کی ان کے اولاد کے پاس تھی۔ ہمیں حافظ ابو موسی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے میں ابوبکر بن حارث نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو احمد مقری نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو حفصل بن شاہین نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن سلیمان حرانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد بن یوسف عبدی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن ابان بن عثمان بن حذیفہ بن اوس نے خبر دی وکہتے تھے مجھ سے ابان بن عثمان نے اپنے والد عثمان بن حذیفہ سے انھوں نے ان کے دادا حذیفہ بن اوس سے رویت کر کے خبر دی کہ انھوں نے کہا رسول خدا ھ نے فرمایا جو شخص کسی مبتلا کو دیکے اور کہے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس چیز سے بچالیا جس میں
تجھے مبتلا کیاہے اور مجھے اپنی مخولقات میںسے بہتوں پر فضیلت دی تو اللہ تعالی اس کو اس بلا سے حفوظ رکھے گا خواہ وہ کوئی بلا ہو۔ اس سند سے ان کی بہت سی حدیثیں مرویہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)