قلعانی۔ ان کا تذکرہ ابوعمر نے لکھاہے اور کہا ہے کہ میں ان کو اس سے زیادہ نہیں جانتا کہ ابوبکر صدیق نے عکرمہ بن ابی جبل کو عمان سے معزول کر کے یمن بھیجا تھا اور حذیفہ قلعانی کو عمان کا حاکم بنایا تھایہ وہاں حاکم رہے یہاں تک کہ حضرت ابوبکر کی وفات ہوگئی ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے اور انھوںنے قلعانی کے لفظ ضبط کیا ہے جیسا کہ ہم نے نہایت صحیح نسخوں میں دیکھا ہے قاف لام عین کے ساتھ مگر مجھے اس میں شک ہے طبری نے ان کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا نام حذیفہ بن مجصن خلفانی ہے غین معجمہ اور لام اور فے کے ساتھ اہل فارس کے قتال میں سے ان سے بہت کار نمایاں ظاہر ہوئے تھے حضرت عمر نے ان کو یمامہ کا حاکم بنایا تھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)