بن عبد اللہ بن علقمہ بن مطلب بن عبد مناف یہ اور ان کے بھائی جنادہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی صحبت مذکور نہیں ابن اثیر کہتے ہیں بلاشبہ انہیں یہ شرف حاصل ہوا کیونکہ ابو عمر نے ان کے بھائی جنادہ کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ انہیں جنگ یمامہ میں شہادت نصیب ہوئی ابو موسیٰ اور ابو عمر دونوں نے ان کے والد عبد اللہ کا ذکر کیا ہے ان کی کنیت ابو نیقہ تھی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ نے انہیں خیبر میں جاگیر عطا کی تھی۔ اس سے ان کے اسلام اور شرفِ صحبت کا علم ہوتا ہے نیز فتح مکہ کے بعد قریش میں کوئی ایسا آدمی نہیں رہ گیا تھا جو مسلمان نہ ہوگیا ہو علاوہ ازیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور جنگ یمامہ کے درمیان زیادہ عرصہ نہیں تاکہ کہا جاسکے کہ جناب ہذیم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اسلام لائے ہوں گے۔ واللہ اعلم ابو عمر نے ان کا نام ہریم لکھا ہے۔