ابن عمرو بن محصن بن عمرو قبیلہ بنی عمرو بن مبذول سے تھے پھر بنی نجار سے ہوے جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ کہتے ہیں بشر اور بعض کہتے ہیں بشیر اور بعض لوگ کہتے ہیں ثعلبہ۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور ابو موسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اور لوگوںنے ان کا تذکرہ الف کے باب کے علوہ اور باب میں کیا جو لہذا جو شخص الف کے باب میں ان کی تلاش کرتا ہے وہ نہیں پاتا ور یہ بھی بعض لوگوں کو معلوم نہ ہوگا کہ ان کے نام میں اختلاف ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)