ابن عبداللہ بن قیس یہ ابراہیم حضرت ابو موسی اشعری ۰جن کا نام عبداللہ بن قیس ہے) کے بیٹے اور ان کے نسب کا بیان انشاء اللہ تعالی ان کے والد کے تذکرے میں آئے گا یہ ابراہیم نبی ﷺ کے زمانے میں پیدا ہوئے تھے اور آپہی نے ان کا نام ابراہیم رکھا تھا اور ان کی تحنیک فرمائی تھی۔ (صحابہ رضی اللہ عنہ کی عادت تھی کہ سب سے پہلے وہ اپنے بچوں کو حضور نبوی میں لے جاتی تھی حضرت اس بچے کو گود میں لے کر چھوہارے وغیرہ چبا کر اس کے منہ میں ڈالتی تھی اسی کو تحنیک کہتے ہیں) ہمیں ابو عبداللہ محمد بن محمد بن سراہا بن علی بلدی نے اور ابو الفرح محمد بن عبدالرحمن بن ابی الغرواسطی نے اور ابوبکر مسمار بن عمر بن حویس نیار بغدادی نے اور ابو عبداللہ حسین بن ابی صالح بن فناخسرو دیلمی تکریتی نے خبر دی یہ سب لوگ کہتے تھے ہمیں ابو الوقت نے اپنی اسناد کے ساتھ محمد بن اسمعیل بخاری سے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں اسحق بن نصر نے خبر دیوہ کہتے تھے میں ابو اسامہ نے برید بن عبداللہ ابن ابی بردہ سے انھوں نے حضرت ابو موسی اشعری سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے رسول خدا ﷺ کے زمانے میں میرے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا میں اسے نبی ﷺ کے پاس لے گیا آپ نے س کا نام ابراہیم رکھا اور ایک چھوہارے سے اس کی تحنیک فرمائی اور آپ نے برکت کی دعا دی اور مجھے دے دیا یہ ابراہیم حضرت ابو موسی اشعری کی اولاد میں سبس ے بڑے تھے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)