ابن عبید بن رفاعہ انصاری زرقی ابو موسی نے ایسا ہی بیان کیا ہے اور ابو موسی (ان ابراہیم کو صحابی نہیں کہتے چنانچہ انھوں) نے کہا ہے کہ عبدان نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے اور بواسطہ اپنی اسناد کے محمد بن منکدر سے انھوں نے ابراہیم بن عبید بن رفاعہ انصاری سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا حضرت بو سعید خدری نے کچھ کھانا تیار کیا اور رسول خدا ﷺکی اور آپکے صحابہ کید عوت کی ان میںسے ایک شخص نے کہا کہ میں روزہسے ہوں رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے بھائی (ابو سعید خدری) نے تمہارے لئے تکلیف اٹھائی اور کھانا تیار کیا لہذا تم ۰اس وقت چل کے) کھالو اور اس روزے کے عو میں اور روزہ رکھ لینا بو موسی نے اس کے بعد بیان کیا ہے کہ یہ ابراہیم تابعی ہیں وہ اس حدیث کو حضرت ابو سعید خدری سے روایت کرتے ہیں مگر اس سند میں انھوں نے حضرت ابو سعید کو چھوڑ دیا اور دوسریسند میں ابراہیم سے بواسطہ ابو سعید خدری کے مروی ہے کہ انھوں نے کھانا تیار کیا۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)