نجر (بڑھئی) جنھوں نے رسول خدا ﷺ کے لئے منبر بنایا تھا۔ ابو نضرہ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ ایک چھوہارے کے ستون سے تکیہ لگا کے خطبہ پڑھا کرتے تھے آپ سے عرض کیا گیا کہ (اب۹ لوگ بہت (مسلمان) ہوگئے ہیں اور اطراف و جوانب سے قاصد آپ کے پاس آتے ہیں پس کاش آپ کوئی ایسی چیز بنوا لیتے جس پر آپ بیتھا کرتے تو آپ نے پوچھا ہ تمہارا نام کیا ہے جو اس نے اپنا نام بتایا تو آپ نے فرمایا کہ تم اس کام کے نہیں (٭شاید حضرت کو بذریعہ وحی منبر بنانے والے کا نام معلوم ہوگیا ہو اس وجہس ے آپنے نام سن کر فرمایا کہ تم اس کام کے نہیں ہو) ہو پھر آپ نے دوسرے شخص کو بلوایا اور اس ے بھی ایسی ہی گفتگو کی پھر تیسرے شخص کو بلوایا اور اس سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے اس نے کہا ابراہیم آپ نے فرمایا کہ تم منبر بنائو چنانچہ جب وہ بنا کے لائے اور رسول خدا ﷺ اس پر بیٹھے تو وہ ستون رونے لگا جس طرح اونٹنی آواز کرتی جو پس آپ اتر کے اس کے پاس گئے ور سے لپٹا لیا تو وہ چپ ہوگیا اور ایمن نے حضرت جابر رضی اللہ عنہس ے روایت کیا ہے کہ انھوںنے کہا منبر ایکع ورتکے غلام نے بنایا تھا اور حضرت ابو سعید رضیاللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ منبر ایک رومی آدمی نے بنایا تھا اور ایک روایت میں ہے کہ اس کا نام یاقوم تھا اور بعض لوگ کہتے ہیں باقول رومی (نے بنایا تھا) جو سعید بن عاص کا غلام تھا۔ ابراہیم نجار کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)