ابن اصبغ کلبی۔ عبداللہ بن کنانہ بن بکر بن عوف بن عذرہ بن زید لات بن رفیدہ بن ثور بن کلب بن ویرہ کی اولاد میں سے ہیں انھیں رسول خدا ﷺ نے قبیلہ کلب پر عامل بنا کے بھیجا تھا جب کہ آپ نے اپنے اعمال قبیلہ قضاعہ پر بھیجے تھے بعض لوگ ان میں سے مرتد ہوگئے تھے مگر امر و القیس انے دین پر قائم رہے۔ یہ امر والقیس میرے خیال میں ابو سلمہ بن عبدالرحمن ابن عوف کے ماموں ہیں واللہ اعلم کیوں کہ ابو سلمہ کی مان تماضر بنت اصبغ بن ثعلبہ بن ضمام کلبی ہیں اصبغ اپنی قوم کے سربارہ اور ان کے سردار تھے یہ کلام ابو عمر کا ہے ان کا تذکرہ صرف انھیں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)