بن عبیداللہ قریشی تیمی۔ان کانسب ان کے والد کے تذکرہ میں بیان ہوچکاہے۔ان کی والدہ حمنہ بنت حجش تھیں۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں پیداہوچکے تھے۔طلحہ بن عبیداللہ سےروایت ہے وہ کہتےتھے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لڑکوں کے نام موسیٰ اورعمران رکھتےتھے۔بعدواقعہ جمل کے عمران بصرہ میں حضرت علی بن ابی طالب کے پاس گئے اوراپنے والد کی املاک کی بابت ان سےگفتگوکی حضرت علی نے ان کے والد کی املاک ان کوواپس کردی محمد بن سعد نے کہاہےکہ مدینہ کے تابعین کے طبقہ اعلیٰ میں عمران بن طلحہ بن عبیداللہ تھےان کی والدہ حمنہ بنت حجش بن رباب تھیں۔عمران بن طلحہ کے لڑکے عبداللہ اور اسحاق اورمحمداورحمیدتھےاوران لڑکوں کے بھی اولاد تھی مگریہ سب لوگ گذرگئے اورکوئی باقی نہ رہا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)