یہ ایک دوسرے اسحاق ہیں۔ ابو موسینے کہا ہے کہ ان کو بھی عبدان نے ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سے محمد بن حسین نے جن کا لقب بنان بغدادی تھا بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن عمرو بن جبلہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن خالد مخزومی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں خالد بن عبدالرحمن نے اسحاق سے جو نبی ﷺ کے صحابی تھے نقل کر کے بیان کیا کہ نبی اللہ (ﷺ) نے چھوہارے کے کھولنے اور رطب کے چھیلنے سے منع فرمایا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)