ابن ابی حکیم مزنی۔ قبیلہ بنی فضیل میں سے ایک شخص ہیں۔ عبداللہ بن سلمہ نے ابن شہاب سے انھوںنے اسماعیل بن ابی حکیم مزنی سے جو نبی فضیل کے ایک شخص ہیں روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے کہ اللہ عزوجل جب سورہ لمیکن الذیکفروا کو پڑھتے ہوئے سنتا ہے تو فرماتا ہے کہ میرے بندے کو بشارت دے دو کہ قسم ہے اپنے عزت کی میں تجھے جنت میں جگہ دوں گا یہاں تک کہ تو خوش ہو جائے گا۔ ابو نعیم کہتے ہیں کہ محمد بن اسمعیل جعفی نے عبداللہ بن سلمی سے اسی طرح رویت کیا ہے مگر میرے نزدیک یہ سناد منقطع ہے اس لئے کہ کسی امام نے اسمعیل کا ذکر صحابہ میں نہیں کیا ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے اس کو بخاری نے افراد میں ذکر کیا ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ انھوں نے حضرت کو دیکھا ہو یا آ کی صحبت اٹھائی ہو۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)