کنیت ان کی ابو عبداللہ ہے۔ زہری نے عبداللہ بن جبر سے انھوں نے اپنے والد سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی چنانچہ جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ اے جبر اپنے پروردگار کی باتیں سنو اور (یہ کہہ کے) یقین کے ساتھ آپ نے مجھے وہ کلام جانفزا سنا دیا۔انکا تذکرہ ابو احمد عسکری نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)