ابن عبداللہ قبطی۔ ابو بصرہ غفاری کے غلام تھے۔ یہی ہیں جو مقوقس (شاہ اسکندریہ) کی طرف سے قاصد بن کر آئے تھے اور ان کے ہمراہ ماریہ قبطیہ (آئی) تھیں یہ ابو سعید بن یونس کا قول ہے۔ امیر ابو نصر نے کہا ہے کہ جبر بن عبداللہ قبطی بنی غفار کے غلامت ھے مقوقس کی طرف سے قاصد بن کے ماریہ قبطیہ کو لے کے نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے وار بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ ابو بصرہ کے مولی تھے اور ابن یونس نے کہا ہے کہ قبیلہ غفار کی ایک قوم کہتی ہے کہ یہ ہم میں سے ہیں چنانچہ ان کا نسب بھی انھوں نے اپنے قبیلہ سے ملایا ہے اور کہا ہے کہ یہ جبر بیٹے ہیں انس بن سعد بن عبداللہ بن عبد یا لیل بن حراق بن غفار کے ور بانی بن منذر نے ذکر کیا ہے کہ ان کی وفات سن۶۳ھ میں ہوئی ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)