کندی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے ابن مندہ پر اسدراک کرنے کے لئے لکھا ہے اور عبدالملک بن عمیر سے انھوں نے (قبیلہ) کندہ کے ایک شخص سے جن کا نام ابن جبر کندی ہے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ وفد میں تھے اور یہ کہ نبی ﷺ نے سکون اور سکاسک پر دیائے مغفرت فرمائی اور فرمایا تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں جن کے دل نرم ہیں اور قلب رقیق ہیں (دیکھو) ایمان یمنی ہے اور حکمت (بھی) یمنی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)