ابن حارث۔ (پہلے) نام ان کا جبار تھا پھر نبی ﷺ نے ان کا نام عبدالجبار رکھا۔ اس کو ابن مندہ اور ابو نعیم نے اپنی شدون سے عبداللہ بن طلاسہ سے انھوں نے اپن والد طلاسہس ے انھوں نے عبدالجبار بن حارث سے رواتی کیا ہے کہ وہ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے آپ نے ان سے پوچھا کہ تمہارا کیا نام ہے انھوں نے کہا جبار آپ نے فرمایا (نہیں) بلکہ تم عبدالجبار ہو۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)